ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی اسمبلی انتخابات:پانچویں مرحلہ میں کل 117داغی امیدوار میدان میں

یوپی اسمبلی انتخابات:پانچویں مرحلہ میں کل 117داغی امیدوار میدان میں

Sat, 25 Feb 2017 11:45:01  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 24؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں جیت حاصل کرنے کے لیے داغیوں سے دامن نہیں بچا پا رہی ہیں۔پانچویں مرحلے میں کل 117داغی امیدوار ہیں، یہ امیدواروں کی کل تعداد کا 19فیصد ہے، ان میں سے 96امیدواروں پر سنگین مجرمانہ معاملے درج ہیں، 9 امیدواروں پر قتل اور 24پر قتل کی کوشش اور 8امیدواروں پر خواتین کے استحصال کے معاملے درج ہیں، 4 امیدواروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے۔اے ڈی آر نے پانچویں مرحلے میں 11اضلاع کی 52اسمبلی سیٹوں پر لڑ رہے 617میں سے 612امیدواروں کے حلف نامہ کا تجزیہ کرنے کے بعد جمعہ کو یہ رپورٹ جاری کی۔اس مرحلے میں سب سے زیادہ داغی امیدوار بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کے ہیں،بی ایس پی کے 51میں 23، بی جے پی کے 51میں سے21، سماج وادی پارٹی کے 42میں سے 17، کانگریس کے 14میں سے 3اور آر ایل ڈی کے 30میں سے 8امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں،جبکہ 220میں سے 19یعنی 9فیصد آزاد امیدواروں نے اپنے اوپر مجرمانہ مقدمات کا ذکر کیا ہے۔22سیٹوں پر تین سے زیادہ داغی امیدوار میدان میں ہیں۔


Share: